کرکٹ

آئی سی سی نے پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کے میزبان ملک کا اعلان کردیا،

ممبئی، وڈودرا میں 14 سے 28 فروری تک ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ، 6 ٹیمیں شریک ہوں گی

آئی سی سی نے پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کے میزبان ملک کا اعلان کردیا،

ایونٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 14 سے 28 فروری 2027 تک ممبئی اور وڈودرا میں کھیلی جائے گی، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹیموں کا انتخاب ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے لیے 6 جولائی کو کوالیفکیشن کٹ آف تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پہلے سری لنکا کو دی گئی تھی، تاہم سری لنکا کو آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق بعض اصلاحات پر عملدرآمد کرنا ابھی باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اصلاحات کے حوالے سے رواں سال جولائی میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں فیصلے کیے گئے تھے۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول اور ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی، شائقین کو میچز کے مقامات، اوقات اور ٹکٹوں کے حصول کے حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کرنا ہوگا۔

ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کو منتقل کیے جانے کے فیصلے سے کرکٹ حلقوں میں بھی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

سری لنکا میں شیڈول ایونٹ کی میزبانی تبدیل ہونے کے بعد اب تمام نظریں بھارت میں ہونے والے اس مختصر مگر اہم ٹورنامنٹ پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!