گوجرانوالہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی پہلوان طیب رضا کو اپنے مقامی کلب کی جانب سے تاحال کوئی انعامی رقم نہیں دی گئی۔کامن ویلتھ گیمز میں 5 میڈل لانے والے کھلاڑیوں میں سے 4 کا تعلق واپڈا جب کہ ایک کا ایچ ای سی سے ہے۔واپڈا اپنے چار کھلاڑیوں کو انعامی رقم سے نواز چکا تاہم ایچ ای سی کی جانب سے طیب رضا کو ابھی تک کسی قسم کا انعام نہیں دیا گیا۔قومی ایتھلیٹ طیب رضا اپنے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پزیرائی نہ ملنے پر مایوس ہیں۔خیال رہے کہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ٹریننگ کیمپ بند کرنے پر پہلوان پہلے ہی مایوس ہیں۔