کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیرملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان

مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لیے بات چیت جاری ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیرملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور شان ٹیٹ کے درمیان بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سنبھالنے کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل کے ساتھ معاملات طے پانے کے امکانات ہیں۔

شان ٹیٹ 2022-23 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں تاہم خاندانی مصروفیات کے باعث وہ مستقل بنیادوں پر کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکے کے استعفے کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا تھ، جبکہ چند ہفتے قبل فیلڈنگ کوچ کی اسامی کے لیے بھی اشتہار دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!