ٹٰینس

راوی کپ ایشین جونیئر ٹینس: ایان اور ابراہیم کی بوائز ڈبلز میں فتح

راوی کپ ایشین جونیئر ٹینس: ایان اور ابراہیم کی بوائز ڈبلز میں فتح

لاہور: راوی کپ اے ٹی ایف ایشین جونیئر ٹور انڈر 12 فائنل میں محمد ایان اور محمد ابراہیم حسین گل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر 12 ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جمعہ کے روز اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فاطمہ گروپ کے محمد ایان اور ابراہیم حسین نے مصطفیٰ عزیر رانا اور دانیال عبداللہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2 اور 6-4 سے شکست دی۔

بوائز انڈر 12 سنگلز کے سیمی فائنلز میں بھی ایان اور ابراہیم نے برتری برقرار رکھی۔ ایان نے محمد فیضان کو یکطرفہ مقابلے میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ان کا مقابلہ ان کے ہی ڈبلز پارٹنر ابراہیم سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں محمد دانیال کو 6-1 اور 6-3 سے شکست دی۔

گرلز انڈر 12 کے مقابلوں میں عمر سسٹرز (شاہ نور عمر اور شاہرین عمر) نے برتری حاصل کی۔ گرلز ڈبلز فائنل میں شاہ نور اور شاہرین نے امالیہ ایدروس اور زارا ایدروس کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹرافی حاصل کی۔

دوسری جانب سنگلز سیمی فائنلز میں شاہرین نے امالیہ ایدروس کو (3-1 کے اسکور پر امالیہ کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد) جبکہ شاہ نور نے دعا قریشی کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، جہاں اب دونوں بہنیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام سنگلز فائنل ہفتہ (3 اکتوبر) کو کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دوران سیکریٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے دفتر مدعو کیا اور ان کی لگن اور شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں کھیلوں کی نرسریوں کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ وہ ایک صحت مند اور ذمہ دار شہری کے طور پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!