کرکٹ

کراچی کی کلب کرکٹ کو فروغ دینا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، پروفیسر اعجاز فاروقی

ناظم آباد جیمخانہ بلیوز نے پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ زیب اقبال

کراچی کی کلب کرکٹ کو فروغ دینا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، پروفیسر اعجاز فاروقی

ناظم آباد جیمخانہ بلیوز نے پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ زیب اقبال

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی کی ہدایت پر اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام منعقدہ پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 ناظم آباد جیمخانہ بلیوز نے جیت لیا

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسراعجاز فاروقی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کیونکہ کلب کرکٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے

اور کلب کرکٹ کے ذریعے نیا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آتا ہے پی سی بی کی واضح ہدایت ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ کو سال میں دو ٹورنامنٹس کرانا لازمی ہیں جوکہ گراونڈز کی کمی کے باعث کرانا خاصہ مشکل ہوگیا ہے

لیکن ہم اپنے طور پر پوری کوشیش کررہے ہیں کہ کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دیا جاۓ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سابق سیکریٹری کے سی سی اے شفیق کاظمی نے کہا کہ کراچی کرکٹ کے فروغ میں پروفیسراعجاز فاروقی کا کردار بہت اہم ہے

انہوں نے کہا کہ زون سات نے مختصر سے وقت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ہے

میں زون سات کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ جمیل احمد نے کہا کہ میں زون سات کے تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ انہوں نے ڈیڑھ ماہ کی مختصر مدت میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے زبردست روایت قائم کی ہے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ مظہراعوان سابق صدر زون سات نے کہا کہ ہم پروفیسر اعجاز فاروقی کے بہت شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی زون سات میں کلب کرکٹ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا

اس کے ساتھ ساتھ میں زون سات کی تمام ٹیموں کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے گئے

آخر میں پوری ٹورنامنٹ کمیٹی زیب اقبال، مسعود علی، اول خان، افضل خان و دیگر کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ٹورنامنٹ کمیٹی کے سیکریٹری زیب اقبال نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پروفیسراعجاز فاروقی کی کاوشوں کو سراہا۔

آخر میں زون سات کے صدر عبدالرؤف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سرانجام دئیے اس موقع پر شفیق کاظمی، وصال انصاری، جمیل احمد، مظہراعوان، شاہ شفیع الدین، عبدالرؤف، نصرت محبوب،

محمد افضل شعری، شمس الرحمٰن شمس، اول خان، افضل خان، ایس اے فہیم، مسعود علی، صغیراحمد، زیب اقبال، فرید الدین، عبدالصمد بلوچ، امیرعبداللّٰہ، خان نیازی، راشد احمد، اقبال شیخ، مسعود خان، حمید اللّٰہ نیازی اور فضل سبحان بھی موجود تھے

اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں طارق اسلم، جاوید اقبال، شہزادہ معین, کاشف احمد فاروقی میڈیا کوآرڈینیٹر، حماد اور فرحان فرید راجو نے بھی شرکت کی اور تقریب تقسیم انعامات کو کور کیا۔

قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں ناظم آباد جیمخانہ بلیوز نے ناظم آباد جیمخانہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ناظم آباد جیمخانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 80 رنز پر آوٹ ہوگئی عارف یعقوب نے 27 رنز بناۓ فواد خان نے چار اور نجیب الرحمٰن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جواب میں ناظم جیمخانہ بلیوز نے مطلوبہ ہدف 81 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا غنی سبحان نے 45 رنز اور وسیم اکبر نے 25 رنز اسکور کئے عارف یعقوب نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!