کرکٹ

پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا

پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا

راولپنڈی ; پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا,

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا تینوں میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز پی سی بی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کیے جائیں گے

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین پی سی بی لائیو ایپ جبکہ ویب صارفین live.pcb.com.pk کے ذریعے پاکستان اور سری لنکا کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی مکمل لائیو کوریج پی سی بی لائیو ایپ اور live.pcb.com.pk پر دستیاب ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!