
ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان کوجیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیدیا
ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا، بھارتی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پاکستانی بولرز کو دباؤ میں رکھا۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اننگز میں پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔
سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ابھیشیک شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
ایشان کشن 21 رنز بنا سکے، جبکہ تلک ورما نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 20 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
فائنل کے لیے پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے،
جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔
میچ کے آغاز میں بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے مصافحے کے حوالے سے بھی صورتحال توجہ کا مرکز بنی۔
بھارت کی جانب سے 212 رنز کا ہدف ملنے کے بعد اب پاکستان کو ایشین گیمز کا گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
بھارت کا روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ;
ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔
ایشین گیمز مینز کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔



