اے ایف سی کا بڑا فیصلہ – سعودی عرب میں ایشین کپ 2027 ملتوی؟
واضح رہے کہ ایشین کپ 2027 کا آغاز 7 جنوری کو سعودی عرب کے شہروں ریاض، جدہ اور الخبر میں ہونا ہے

اے ایف سی کا بڑا فیصلہ – سعودی عرب میں ایشین کپ 2027 ملتوی؟
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سعودی عرب میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث 2027 کا ایشین کپ ایک سال کے لیے ملتوی کرکے 2028 میں کرانے کا امکان ظاہر کردیا۔
اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہیں کی جائے گی اور نومبر کے اختتام تک صورتحال کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
ان کے مطابق خطے کے حالات بہتر یا خراب ہوسکتے ہیں، اس لیے فی الحال صورتحال کی نگرانی جاری ہے اور ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق ہے۔ ضرورت پڑنے پر اسے ایک سال آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشین کپ 2027 کا آغاز 7 جنوری کو سعودی عرب کے شہروں ریاض، جدہ اور الخبر میں ہونا ہے۔ حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ بعض فٹ بال میچز بھی ملتوی کیے جاچکے ہیں۔
جنوبی کوریا کے پروفیشنل فٹ بالرز کی تنظیم نے بھی کھلاڑیوں کی سلامتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کی اہمیت کھلاڑیوں اور شائقین کی جانوں سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی۔



