
ٹی 20 میں تاریخ رقم، ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں، ہیٹ ٹرک اور ڈبل ہیٹ ٹرک
ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے پرو ٹی 20 کپ میں نوجوان فاسٹ بولر چاڈ لیکاک نے ایک ہی اوور میں پانچ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے اسی اوور میں ہیٹ ٹرک اور ڈبل ہیٹ ٹرک کا کارنامہ بھی انجام دیا، تاہم ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
زید این اِن لینڈز کے 21 سالہ بولر نے ٹائٹنز کے خلاف اننگز کے 19ویں اوور میں ابتدائی تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ چوتھی گیند پر چوتھی وکٹ لے کر انہوں نے لگاتار چار وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا، جبکہ آخری گیند پر پانچویں وکٹ حاصل کرلی۔
چاڈ لیکاک نے میچ میں 26 رنز دے کر مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیکن ان کی ٹیم 21 رنز سے میچ ہار گئی۔
یہ میچ ٹائٹنز اور کنیز ٹسکرز کے درمیان پیٹر میریٹزبرگ میں کھیلا جا رہا تھا۔ ٹائٹنز کی ٹیم 18 اوورز تک 193 رنز پر 4 وکٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں تھی۔لیکن 19واں اوور کرنے آئے چاڈ لےکاک نے تباہی مچا دی۔
پہلی گیند پر لیوس ڈو پلوئے کو بولڈ کیا، دوسری گیند پر 2 رنز دیے، اور پھر اگلی 4 گیندوں پر مسلسل 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ اس طرح انہوں نے ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں، اور مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے کر ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
چاڈ لےکاک نے اس میچ میں 6 وکٹیں 26 رنز دے کر حاصل کیں، جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ ہے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2014 میں بیوران ہینڈرکس کے پاس 6 وکٹیں 29 رنز کے ساتھ تھا۔ناظرین، یہ کارنامہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی بار ہوا ہے کہ کسی باؤلر نے ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں لی ہوں۔
اس کارکردگی کے ساتھ چاڈ لیکاک مینز ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور میں پانچ وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے بولر بن گئے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے الامین حسین، بھارت کے ابھیمنیو متھن اور انڈونیشیا کے گیڈے پرانندا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
چاڈ لیکاک کی اننگز کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ہی اوور میں ہیٹ ٹرک، ڈبل ہیٹ ٹرک اور پانچ وکٹیں لینے کے منفرد اعزازات حاصل کیے۔



