لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر جنسی اسکینڈل کی زد میں آگئے اور اس بار صوفیہ ہمانی نامی خاتون نے باکسر سے تعلق کا دعویٰ کیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ صوفیہ ہمانی نے دعویٰ کیا کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ہماری ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ایک کلب میں ہوئی جس میں عامر خان انہیں ایسٹ لندن کے ایک ہوٹل میں لے گئے تھے۔صوفیہ ہمانی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔صوفیہ ہمانی نے مزید کہا کہ ہوٹل سے گھر واپسی کے لیے باکسر نے انہیں 20 پاؤنڈز دیے جب کہ کرایہ 50 پاؤنڈ بننا تھا اور اگلے روز عامر خان نے فون کرکے پوچھا کہ میں خیریت سے گھر پہنچ گئی تھی۔صوفیہ نے کہا کہ میں نے باکسر کو بتایا کہ مجھے ان کی بیوی کا علم ہوگیا ہے جس پر عامر نے کہا کہ موبائل پر پیغامات نہ بھیجو۔صوفیہ ہمانی کے مطابق میری بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ فریال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال عامر خان کی ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ اسکائپ پر نازیبا انداز سے بات کرتے دیکھا گیا تھا۔فحش ویڈیو پر اپنے ردعمل میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ ویڈیو نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو کافی تکلیف پہنچی، یہ ویڈیو ان کی شادی سے قبل بنائی گئی تھی، جب وہ کسی دوسرے رشتے میں تھے۔