کراچی: (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ میں ہونے والی آخری چمپئنز ٹرافی کو یاد گار بنانے کے لیے پرعزم، سیکرٹری شہباز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم کو ہارتا نہیں دیکھ سکتا، امید ہے کہ چمپئنز ٹرافی پاکستان کے نام ہوگی۔چمپئنز ٹرافی میں فتح کے جھنڈے گاڑنے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، پاکستان کے بعد ٹریننگ کیمپ کا تیسرا اور آخری سیشن اب ہالینڈ میں ہوگا۔ پاکستان 3 بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ 1978 اور 1980 کے ابتدائی ایڈیشن میں کامیابی سمیٹی، جس کے بعد گرین شرٹس نے 1994 میں شہباز احمد سینئر کی قیادت میں آخری بارچیمپئنز ٹرافی کا فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔چمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے 7 چاندی جبکہ 7 ہی کانسی کے تمغے جیتے، اور اب یہ آخری موقع ہے جس کو جیت کر پاکستان تاریخ رقم کر سکتا ہے۔