کراچی: (سپورٹس لنک رپورٹ) منی برازیل لیاری میں فٹبال ورلڈکپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گھر اور گلیاں سجنے لگی ہیں۔کراچی کے علاقے لیاری میں فٹبال شائقین کی تیاریاں عروج پر، لیاری والوں نے من پسند ٹیموں کے جھنڈے فضاء میں لہرانا شروع کر دیے ہیں۔ شہر کی دیواروں کو بھی 32 ٹیموں کے ناموں اور ان کے پرچموں سے سجایا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ وال بھی بنائی گئی ہے جس پر ماضی میں جیتنے والی ٹیموں کے نام لکھے گئے ہیں جبکہ عالمی کپ 2018 کی ٹرافی کس کے حصے میں آئے گی وہ جگہ خالی ہے۔واضح رہے کہ فٹبال لیاری والوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، اسی لیے میگا ایونٹ آنے سے پہلے ہی بڑے دل والے لیاری کے رہائشی زور و شور سے تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔