ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)بدعنوانی کے الزام میں 6سالہ پابندی کا شکار فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر پابندی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گزشتہ روز میچ دیکھنے روس پہنچ گئے ۔انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کیساتھ پرتگال اور مراکش کا میچ دیکھا،بلاٹرپر 2016میں بدعنوانی پر 6سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔کریملن ترجمان کاکہناہے کہ سیپ بلاٹر کو ورلڈکپ کا میچ دیکھنے کیلئے کوئی دعوت نہیں دی گئی وہ نجی دورے پر ماسکو پہنچے اور میچ دیکھا ۔سیپ بلاٹر نے ایک روز قبل ایک انٹرویو میں کہاتھاکہ فیفا کو ورلڈ کپ 2030کی میزبانی انگلینڈ کو سونپ دینی چاہئے۔