ماسٹر کبڈی ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

دبئی (سپورٹس  لنک رپورٹ)ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ کل سےدبئی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ افتتاحی روز پاکستان کی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف پنجہ آزمائی کر ے گی ۔ایک کروڑ روپے انعام والا ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!