استنبول (سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو انٹالیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر، جمہوریہ چیک کے رومن جیباوے اور ان کے چلی کے جوڑی دار جولیو پیرالٹا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ا?یا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے اعصام اور راجر کا ساتھ نہ دیا، اعصام اور راجر نے پہلے سیٹ میں حریف جوڑی کو 7-5 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں رومن اور پیرالٹا نے اعصام اور راجر کو 7-6 سے ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم رومن اور پیرالٹا نے اعصام اور راجر کو 14-12 سے ہرا کر 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔۔()#/s#