خیبرپختونخواچک بال ٹورنامنٹ پشاور کے طہماس سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔صوبائی محکمہ یوتھ کے ڈائیریکٹر ارشد حسین نے افتتاح کیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخو اچک بال ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی محکمہ یوتھ کے ڈائریکٹر ارشد حسین تھے جنہوں نے باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خیبرپختونخو چک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہ اللہ خان،نائب صدر نظام لدین،سیکرٹری جنرل عبدالرشید انور اور ڈائیریکٹر سپورٹس سمیع اللہ مروت سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے تعاون سے منعقدہ دوروزہ آل خیبر پختونخوا چک بال ٹورنامنٹ میں پشاور،ملاکنڈ،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان،چارسدہ،صوابی سمیت مختلف اضلاع سے 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ارگنائزنگ کمیٹی نے ٹور نا منٹ کوکامیاب بنانے کیلئے بہترین انتظامات کئیے ہیں۔ٹورنامنٹ کاپہلا میچ ملاکند اور کوہاٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ہے بلکہ ایس او پیز کے اصولوں کے تحت ایونٹ کا انعقاد کیاہے۔

error: Content is protected !!