اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے الیکشن 3 اگست 2018ء کومنعقد ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس جناح اسٹیڈیم میں گہما گہمی جاری ہے۔ اس موقع پر آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے پلیٹ فارم میں ادارے کے انتہائی سر گرم کارکن غلام تقی بوسن اپنے ساتھیوں سمیت ورکرز گروپ میں باضابطہ شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کیا جس پر ورکرز گروپ کی طرف سے غلام رسول چیئرمین، راجہ اعجاز نائب صدر نے غلام تقی بوسن اور ان کے ساتھیوں کا بھرپور انداز میں خوش آمدید کیا۔ اس موقع پرغلام تقی بوسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اکرم بھٹی کی یونین کیلئے خدمات کر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ محمد اکرم بھٹی نے مزدوروں کے حقوق کے دفاع کیلئے جس طرح اپنی زندگی وقف کرتے ہوئے یونین پلیٹ فارم کے لیئے بے پناہ قربانیاں اور اُن کی انتھک محنت کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ اکرم بھٹی نے جو 20 سال پہلے ایک چھوٹا سا پودا لگایا تھا آج سب اس تناور درخت کے سائے سے مستفید ہو رہے ہیں اور کچھ مزدور دشمن عناصر محنت کشوں کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں جو مزدور کہ پائوں سے زمین اور سر سے چھت چھین کر ان کے حقوق پر آسانی سے ڈاکہ ڈالنے کیلئے انتظامیہ کے مزدور دشمن ایجنڈا کہ راہ ہموار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ورکرز گروپ کی قیادت کے ساتھ ملکر مزدور دشمن پالیسوں کے خلاف عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔