پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ میں بہترین نوجوان کھلاڑی کا اعزاز پانے والے مباپے کی آمدنی کھیل کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے ’پریمئرز ڈی کورڈی‘ کو جائے گی جو معذور اور بیمار بچوں کے لیے کام کرتا ہے۔
اسپورٹس السٹریٹڈ کے مطابق نوجوان کھلاڑی کو عالمی کپ میں 265000پائونڈز کی آمدنی ہوئی جو بونس کے بعد 384000پائونڈز بنتی ہے جبکہ انہیں عالمی کپ میں ایک میچ کے 17000پائونڈز ملتے تھے۔
19سالہ نوجوان مباپے کی مدد سے فرانس نے عالمی کپ کے فائنل میں حریف کروشیا کے خلاف 2-4 سے کامیابی سمیٹی، مباپے نے کروشیا کے خلاف عالمی کپ کا آخری گول اسکور کیا اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
عالمی کپ میں مباپے کی کارکردگی اچھی رہی جہاں انہوں نے 4 گول اسکور کیے اورایونٹ میں وہ ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جبکہ 1958میں برازیلین پیلے کے بعد وہ پہلے کھلاڑی ہیں جس نے عالمی کپ کے فائنل میں گول کیا۔
مباپے تیسرے کم عمر نوجوان ہیں جنہوں نے عالمی کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ اس سے پہلےبرازیلین پیلے اور اٹلی کے گوئسپی برگومی تھے۔
دوسری جانب فلاحی ادارے کے منیجر سبیسٹئن روفن کا کہنا ہے کہ کائلین ایک زبردست آدمی ہے ،جب اس کے پاس وقت ہوتا ہے وہ خوشی سے ہمارے پاس آکر اس وقت کو بچوں کے ساتھ گزارتا ہے جبکہ اس کی بچوں کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے اور وہ ہمیشہ اچھے الفاظوں سے ان کا حوصلہ بڑھاتا رہتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کبھی تو ہمیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ان بچوں کے آپس میں کھیلنے سے زیادہ خود ان کے ساتھ کھیلنا زیادہ پسند کرتا ہے۔