اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خو اتین ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 20 جولائی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہونگے،پاکستان نےٹ بال فےڈرےشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ منتخب ٹیم یکم ستمبر سے8 ستمبر تک سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی ، چیمپئن شپ میں 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ملائیشیا ، ہانگ کانگ، سری لنکا، مالدیپ ، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ ، سنگاپور، برونائی، تائیوان اورفلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ سکتی ہیں ، سلیکشن کمیٹی میں چیئر مین توقیر احمد جبکہ دیگر ممبران میں اعجاز الحق، محمد ریاض، محمد رضوان، شازیہ یوسف اور انوار احمد شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور ٹرائلز کے بعد منتخب کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 22 جولائی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا