بلاوائیو(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کے 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی 0-3 سے اپنے نام کرلی۔کوئنز اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز امام الحق پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے بابر اعظم کریز پر آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ جب کہ فخر زمان نے 43 اور بابر اعظم 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرین شرٹس تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد 5 ایک روز میچز کی سیریز میں 0-3 سے اپنے نام کرلی ہے۔اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 25.1 اوور میں 67 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔ چامو چی بھا بھا 16 اور کپتان ہیملٹن مساکدا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔
گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جب کہ جنید خان نے 2، یاسر شاہ، شاداب خان اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز اپنے نام کرنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کے میچ میں فتح درکار ہے جب کہ سیریز میں رہنے کے لیے زمبابوین ٹیم کو لازمی میچ جیتنا ہوگا۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا۔ کپتان سرفراز احمد کو فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، یاسر شاہ، جنید خان اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہیں۔اسکواڈ میں شامل حارث سہیل ہمشیرہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان آرہے ہیں تاہم ان کی جگہ اب تک کسی متبادل کو نہیں بلایا گیا۔