اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)صبح نو جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ 3 اگست سے پاکستان اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد کے ٹینس کورٹس پر شروع ہوگا۔ فائنل 9 اگست کو ہوگا۔ سات روزہ ٹینس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مہوش چشتی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جڑواں شہروں کے ٹینس کھلاڑیوں کیلئے حصہ لینے کا بہترین موقع ہوگا جس میں کھلاڑی مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، جونئیرز انڈر 18 ، انڈر14 اور انڈر10 کیٹگریز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی اپنی انٹریز2 اگست تک راشد علی یا صبح نو کے دفتر کے پتہ پر بھجوا سکتے ہیں۔