قومی انڈر 19 ٹیم میں ایک باصلاحیت بلے باز بھی شامل ہے جو چائے فروش کا بیٹا ہے۔
قومی انڈر 19 ٹیم میں شامل اس نوجوان کا نام زید عالم ہے جو ایک چائے فروش عالم خان کا بیٹا ہے۔
زید عالم کے والد عالم خان کا ایک ٹی اسٹال ہے جو ان کا ذریعہ معاش ہے، انہوں نے اس چائے اسٹال سے 13 بچوں کی کفالت کی جن میں زید عالم نے قومی انڈر 19 ٹیم میں جگہ بنائی۔
زید عالم ایک باصلاحیت بلے باز ہے، وہ خود بھی اپنے والد کے ٹی اسٹال پر کام کرتا ہے اور اپنے بھائی اور والد کا ہاتھ بٹاتا ہے۔
زید کے والد عالم خان کا کہناہےکہ انہیں اپنے بیٹے پر ناز ہے، ان کے پاس نہ اتنا پیسہ تھا اور نہ ہی انہوں نے کبھی یہ ذہن بنایا تھا کہ زید ٹیم میں جائے گی۔
عالم خان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد اور اپنی محنت سے زید آگے گیا، وہ اپنے استادوں کی قدر کرتا ہے اور کبھی والدین کو بھی پریشان نہیں کیا۔
زید عالم اسکول اور کلب کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچا، اس نوجوان کو اپنے والد پر فخر ہے۔
زید عالم نے کہا کہ ’موقع ملا تو بھرپور پرفارمنس دوں گا اور پاکستان کو چیمپئن بناؤں گا، آگے بھی اسی پرفارمنس کو جاری رکھوں گا‘۔
زید عالم ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ آئندہ ماہ انڈر 19 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مصروف ہیں اور وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بھی پرامید ہیں۔