آکلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم 5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میچ سے ہوگا جب کہ اس سے قبل 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور پی سی بی کے آفیشلز رات گئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلے دبئی پہنچے جس کے بعد آدھا گھنٹے تاخیر سے ان کی فلائٹ آکلینڈ کے لئے روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم رات ساڑھے 3 بجے آکلینڈ پہنچ گئی، لاہور سے روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی، اس موقع پر نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کو قواعد و ضوابط کی پاسداری کی ہدایت کی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میچ سے ہوگا جب کہ اس سے قبل 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی اسکواڈ اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔