ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلادیش پریمئر لیگ کے فائنل میں تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت میلا وکٹورینز نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو 17رنز سے شکست دے دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور، ڈھاکا میں تمیم اقبال نے صرف 61گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 231 اسٹرابیک ریٹ کے ساتھ 141رنز کی ناقابل شکست دھواں دار اننگز کھیلی، اُن کی اننگز میں 11چھکے اور 10چوکے شامل تھے۔کومیلا وکٹورینز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم 9وکٹوں پر 182رنز بناسکی، یوں کومیلا وکٹورنیز کی ٹیم 17رنز سے میچ جیت کر دوسری مرتبہ بنگلادیش پریمئر لیگ کی چمپئن بن گئی۔ڈھاکا ڈائنامائٹس کی طرف سے رونی تالکدار66 اور اوپل تھرنگا 48رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔وہاب ریاض کومیلا وکٹورینز کے سب سے کامیاب بولر رہے اور تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ محمد سیف الدین اور پریرا نے دو، دو وکٹیں لیں۔تمیم اقبال کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔