برگیڈیئر (ر) مسرت اللہ خان نے مشیر برائے صدر پی ایچ ایف کا منصب سنبھال لیا.

 

برگیڈیئر (ر)مسرت اللہ خان نے مشیر برائے صدر پی ایچ ایف کا منصب سنبھال لیا.

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کی جانب سے نوتعینات شدہ ایڈوائزر برگیڈیئر مسرت اللہ خان نے منصب سنبھال لیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈکواٹرز لاہور میں آمد پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر نے ایگزیکٹو سیکرٹری پی ایچ ایف علی عباس کے ہمراہ ایڈوائزر صدر پی ایچ ایف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سردار نوید حیدر، سید سہیل اطہر، اولمپیئن محمد ثقلین اولمپیئن ریحان بٹ بھی موجود تھے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈوائزرصدر پی ایچ ایف برگیڈیئررمسرت اللہ خان نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی کھیل کی بہتری کے لئے بھرپور کاوش کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے موجودہ معاشی حالات میں یہ ایک مشکل ٹاسک ثابت ہوگا تاہم پروفیشنل ازم ، میرٹ اور مضبوط قوت ارادی سے چیزیں بہتر ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اولمپک کوالفائز جیسا ایونٹ ہاکی کے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔

اس جانب توجہ ضروری ہونی چاہیئے ۔ افراد کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا لیکن افسوس کی بات ہے کہ نقصان ہاکی کا ہوتا ہے۔ پاکستان ہاکی کی ترقی اور بہبود کے لئے بھرپور کوشش کرونگا۔

 

 

error: Content is protected !!