دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔مئی سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل 10 میں سے9 ٹیمیں مجموعی طور پر 5 ہفتوں میں 23 ون ڈے میچز کھیلیں گی تاہم اگر عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے بھارت میں میزبان سائیڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کسی بھی مارجن سے جیت لی تو کینگروز کی ٹیم پانچویں نمبر پر آجائے گی جب کہ گرین شرٹس کوبھی پی ایس ایل کے بعد کینگروز کا یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ دیگر ٹیموں کی پوزیشنز میں بھی ردوبدل متوقع ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم اس وقت126پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت122پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ 111،111پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے، پاکستان102پوائنٹس کے ساتھ پانچویں،آسٹریلیا100پوائنٹس کے ساتھ چھٹے،بنگلہ دیش93پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا78پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں،ویسٹ انڈیز72پوائنٹس کے ساتھ نوویں ،افغاستان کی ٹیم67پوائنٹس لے کر دسویں ،زمبابوے 52پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں، آئر لینڈ 39پووائنٹس کے ساتھ بارہویں،سکاٹ لینڈ 33پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں،متحدہ عرب امارات اور نیپال کی ٹیمیں15،15پوائنٹس لے کر بالترتیب چودہویں اور پندرہویں نمبر پر براجمان ہیں ۔