اسفندیار خٹک نیشنل گیمز میں چھٹی نہیں کرتے تھے’ سید عاقل شاہ

 

ڈی جی سپورٹس خالد خان کی چیف ڈی مشن ہونے پر صحافی کا ذومعنی سوال
سید عاقل شاہ نے صحافی کی ڈی جی سپورٹس سے بہترین تعلقات کاذکر بھی کیا ،

اسفندیار خٹک نیشنل گیمز میں چھٹی نہیں کرتے تھے

 

پشاور..سابق وزیر کھیل خیبر پختونخواولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید عاقل شاہ نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سے متعلق سوال پر صحافی کو کرا جواب دیا.

سپورٹس رائٹرز کے صحافی نے سید عاقل شاہ سے دوران پریس کانفرنس ذو معنی سوال کیاکہ ڈی جی سپورٹس کو کیوں چیف ڈی مشن بنایا گیا ہے

جس پر سید عاقل شاہ نے جواب دیا کہ سال 2019 میں ہونیوالے نیشنل گیمز جو کہ پشاور میں ہورہے تھے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے کبھی چھٹی نہیں کی تھی

اور وہ اس حوالے سے بہت زیادہ سرگرم تھے جبکہ موجودہ ڈی جی سپورٹس جو چیف ڈی مشن بھی ہے نے ہفتے ، اتوار کی چھٹی کیساتھ لیبر ڈے کی بھی چھٹی کی اور آج منگل کے روز بھی دورے پر ضم اضلاع گئے ہیں

سید عاقل شاہ نے صحافی کو ذومعنی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ صحافیوں کے تعلقات تو ان کے ساتھ بہت اچھے ہیںجس پر دوران پریس کانفرنس تمام صحافیو ں کی ہنسی نکل گئی.

 

error: Content is protected !!