اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) دو رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم جونیئر روڈ کورس کیلئے پیر کو اسلام آباد سے کوریا کوریا رووانہ ہوگی، کورس 12 مارچ سے 6 اپریل تک کورین ورلڈ ٹریننگ کیمپ میں منعقد ہو گا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ دو کنی قومی ٹیم میں کھلاڑی اقراء ناز اور ان کے ہمراہ کوچ ماہم طارق جونیئر روڈ کورس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، انہوں نے بتایا کہ کورس میں کورین سائکلنگ فیڈریشن پاکستانی 2 رکنی ٹیم کے اخراجات برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ہر سال کھلاڑیوں اور کوچز کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کرنے کیلئے کوریا بھجواتے ہیں جہاں انہیں کورین ٹریننگ کیمپ میں بہترین مہارت اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کورس میں پانچ سے چھ ممالک کے کھلاڑی اور کوچز بھی حصہ لیں گے۔