آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ مزید تین میچوں کے فیصلے

ایبٹ آباد (شوکت حسین) آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ مزید تین میچوں کے فیصلے ڈی ایف اے اٹک السید کلب ایبٹ آباد ساہ کلب چارسدہ نے اپنے میچز جیت لئے مہمان خصوصی وقار عالم صدر پی ایم ایل این مانسہرہ راجہ عبدالقدیر ایم ڈی راک روڈ ہوٹل ناران جواد علی ریجنل ڈائریکٹر یو فون تھے کنج فٹبال گراءونڈ میں کھیلے جانیوالے فٹبال ایونٹ کے میچ میں ڈی ایف اے اٹک نے غوری کلب اسلام آباد کو تین صفر سے شکست دی

جبکہ ہزارہ ایگل میر پور کو السید کلب منڈیاں ایبٹ آباد نے دو سفر سے شکست دی میچ کے ریفری شاہد گل ببل زاہد چیمہ اور سہروش تھے تیسرے میچ میں شاہ کلب چارسدہ نے واہ اکیڈیمی کو تین صفر سے شکست دی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر رہا دوسرے ہاف میں چارسدہ نے مزید دو گول سکور کر کے تین صفر سے میچ میں کامیابی اپنے نام کی اس میچ کے ریفری صدیق ڈار زاہد چیمہ ریاض گڈو تھے میچ کمشنر عبدالمالک خان میچ کمنٹیٹر فریدون خان یونس عباسی شوکت حسین تھے ا اس موقع پر مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے تیس ہزار اور دونوں ٹیموں کے لئے پانچ پانچ ہزار کا اعلان کیا

error: Content is protected !!