لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)12 مارچ 2019 ء ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ آٹھ سال بعد پنجاب گیمز کا انعقاد تاریخی اقدام ہے پنجاب گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،قومی سطح پرہزاروں نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور سپورٹس کو فروغ حاصل ہو گا ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اپنے ایک بیان میں کیا ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا ہے کہ پنجاب گیمز کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیںٹیموں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا،پنجاب کے 9
ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر کھلاڑیوں کے ٹرائلزمنعقد کئے جائیں گے ،کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف طریقے سے ہو گا،سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس ہر شہری کا حق ہے اور اس کے لئے کھیلوں کے مقابلے تسلسل کے ساتھ منعقد کئے جا رہے ہیں جنوری میں ایک ماہ کے لئے سات گیمزکے سپورٹس بورڈ پنجاب ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ ہوئے،سالانہ سپورٹس کیلنڈرکے تحت کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں اپریل کے پہلے ہفتہ میں آٹھ سال بعدپنجاب گیمز کا انعقاد تاریخی اقدام ہے پنجاب گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،قومی سطح پرہزاروں نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،پنجاب میں سپورٹس کو فروغ حاصل ہو گا