بارش کے بعد انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کے دوسرے دن کا کھیل متاثر

ڈربی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان جاری دوسرا چار روزہ انٹراسکواڈ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل شروع نہیں ہوسکا ہے، پاکستان گرین کی ٹیم گزشتہ روز اپنی پہلی اننگز میں سہیل خان کی تباہ کن بائولنگ کے باعث 133 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی

سہیل خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جس کے جواب میں پہلی روز کھیل کے ختم ہونے تک پاکستان وائٹ نے تین وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز میں 88رنز بنائے تھے۔

error: Content is protected !!