کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لانڈھی جیم خانہ نے سلمان اسپورٹس کو 5وکٹوں سے مات دے کر کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں اپنے فتوحات میں مزید اضافہ کیا۔ محمد احسن 85رنز اور عبدالسلام کی 3وکٹوں کا فتح میں کلیدی کردارعثمان خان کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ کورنگی الفتح کولٹس کو 36بی جیم خانہ کیخلاف 178رنز کی آسان کامیابی حاصل ہوئی۔ زین العابدین نے 89رنزاور تاج محمد نے 75رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔ناکام سائیڈ کے محمد یونس خان کی نصف سنچری اور محمد جمال کی 5اور ناصر علی کی 4وکٹیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں سلمان اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 35.3اوورز میں 228رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ عثمان خان 64رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسامہ خان نے 31، یاسر خان اور فرحان خان نے 26,26رنز کی اننگز کھیلی۔ عبدالسلام نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نوید شاہ ،اعظم اقبال اور انور نے 2,2وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا ۔لانڈھی جیم خانہ کی جوابی اننگز میں 231رنز 5وکٹوںپر حاصل کرکے فتح کو یقینی بنالیا گیا۔ محمد احسن 85رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ عبدالسلام نے 33، نوید نے 30اور ماجد عباس نے 26رنز کی باری کھیلی۔ فرحان نے 2جبکہ ایک ایک وکٹ یاسر خان اور عزیز اﷲ کے حصہ میں آئی۔دوسرے میچ میں کورنگی الفتح کولٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اورمقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 291رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ زین العابدین نے 89اورتاج محمد نے 75رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ سرفراز علی نے 41رنز اسکور کئے۔ محمد جمال اورناصر علی نے عمدہ بولنگ کی اور بالترتیب 57رنز دیکر 5ار 64رنز کے عوض 4کھلاڑیوںکو میدان سے رخصت کیا۔36بی جیم خانہ کی جوابی اننگز 113رنز 8کھلاڑیوں پر تمام ہوگئی ۔ محمد یونس خان نے 51رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔ محمد وحید نے 28رنز بنائے۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی دہرے ہندسہ تک نہ پہنچ سکا۔ شیارز علی اور عامر احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ ایمپائرز یاسر خان اور سیف اﷲ مگسی تھے۔