پاکستان اور آسڑیلیا دوسرے ون ڈے میچ میں کل پنجہ آزمائی کرینگی

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا ایک روزہ میچ میں جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر پر جوش ہے جبکہ دوسری جانب کینگروز ٹیم دوسرے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 27 مارچ، چوتھا ون ڈے 29 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!