اسلام آباد سپورٹس رپورٹر)وفاقی سیکرٹری ائی پی سی اکبردارنی نے کہاکہ ملک میں پاکستان سپرفٹ بال لیگ کاانعقادراوں برس کیاجائے گا،حکومت کی معاونت سے قومی سطع کے ایونٹ ارگنائزکیے جائیں گے قومی سپورٹس پالیسی کو عوام کی امنگوں کے مطابق تیار کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں شاہین فٹبال کلب اور ارسلان فٹبال کلب واہ کینٹ کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا
صدر فاٹااولمپک ایسوسی ایشن شاہد خان شنواری کے علاوہ کثیر تعدادمیں شائیقن فٹ بال موجود تھے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا فاقی سیکرٹری ائی پی سی اکبر دارنی نے کہاکہ پاکستان میں کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے ہمیں دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی فیڈریشنز کی مالی معاونت کی جائے گی فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے اچھا اقدام کیا ہے