پشاور( سپورٹس رپورٹر)پہلی قبائیلی اضلاع سپورٹس فیسٹیول آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، ٹیبل ٹینس، کبڈی ، باسکٹ بال ، ایتھلیٹکس،ہینڈی کیپ کرکٹ، جبکہ خواتین کے والی بال اور رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، ضلع خیبرمیں منعقدہ ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میں سب ڈویژن ڈسٹرکٹ پشاور اور ضلع خیبرکے مابین کھیلاگیا جس میں ضلع خیبرنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 88 رنز بنائے جواب میں سب ڈیژن پشاور نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا ، بیس بال فائنل میں ضلع خیبر نے باجوڑ کو پانچ رنز سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،رگبی فائنل میں سب ڈویژن کوہاٹ نے پہلی اور ساؤتھ وزیرستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، فیٹ بال میں ضلع خیبر اور نارتھ وزیرستان کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، ضلع خیبر نے ڈسٹرکٹ کرم جبکہ نارتھ وزیرستان نے سب ڈویژن کوہاٹ کو شکست دیدی ، ، فیسٹول کے سلسلے میں ضلع مہمند میں مردوں کے کبڈی فائنل میں مہمند نے لکی مروت کو 17 کے مقابلے 36 پوائنٹس سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ،
اسی طرح خواتین والی بال میں مہمند نے ضلع خیبر کو 25-19 اور25-21 سے شکست دی جبکہ رسہ کشی فائنل میں مہمند نے خیبر کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی،نارتھ وزیرستان میں جاری والی بال مقابلوں میں پہلے میچ میں مہمند نے باجوڑ کو تین صفر، ضلع خیبر نے ساؤتھ وزیرستان کو تین ایک اور نارتھ وزیرستان اورکزئی کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ، اسی طرح یونس خان کرکٹ سٹیڈیم نارتھ وزیرستان میں جاری کرکٹ کے مقابلوں میں باجوڑ نے ٹانک کو تین وکٹوں سے شکست دی ، سب ڈویژن پشاور نے اورکزئی کو 36 رنز اور سب ڈویژن کوہاٹ نے نارتھ وزیرستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد نواز خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر،راحد گل ملاگوری، اعوان حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فمیل نازیہ ذکی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔