لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تربیتی کیمپ کے لیے 20ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم نائب کپتان، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔تمام کھلاڑی 18ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے جبکہ مصباح الحق 21ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔دوسری جانب پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر، منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔وقار یونس بالنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کردئیے گئے۔اس کے علاوہ کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم منیجمنٹ کا حصہ ہیں۔میجر ریٹائرڈ اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کے لیے سیکورٹی منیجر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکورٹی منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔