اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نامور کھلاڑی نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی اپنی بیٹیوں کو کسی کام سے نہیں روکا ۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بیٹیوں کے حقوق بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ کبھی بھی کی زندگی پر کبھی تبصرہ نہیں کرتے ہیں اور بیٹیوں پر سختی برتنے بارے لوگوں کی رائے ان کے بارے میں بالکل غلط ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ان کی بیٹیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ان کا اپنا وژن ہے ، بطور والد ان کا فرض ہے کہ وہ انہیں کسی خاص عمر تک غلط اور صحیح کے بارے میں بتائیں اور پھر ان کی اپنی زندگی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوںکو والدین کی حیثیت سے کوئی بھی بہتر تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔انہوں نے بتاتا کہ ان کی بیٹی اقصی اپنے اسکول میں تھرو بال کی پہلی نمبر کی کھلاڑی ہے جبکہ بیٹی اجوا مزید تعلیم کے لئے کالج جانا چاہتی ہے اور انشا فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی ہے اور ان کے ساتھ فاؤنڈیشن چلانا چاہتی ہے اور وہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور والدین اورمسلمان انہیں بہت ساری چیزیں دیکھنی پڑیں اور ہمارا مذہب ہمیں بہت سی چیزوں کی تعلیم دیتا ہے اور ہمیں اس پر عمل پیرا ہونا پڑتا ہے لیکن کچھ لوگ اسے منفی سمجھتے ہیں۔