سائوتھمٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔قومی پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، اسکواڈ نے ساؤتھمپٹن میں بھر پور ٹریننگ کی، لیکن بری خبر یہ کہ آخری ٹیسٹ بھی بارش سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیم کو پریکٹس کا موقع تو ملا لیکن خراب موسم کے باعث بھرپور تیاری کا موقع نہ مل سکا۔پاکستان ٹیم جسے سیریز میں ایک صفر کا خسارہ ہے، سیریز بچانے کے لیے آخری ٹیسٹ میں لازمی فتح درکا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے آخری ٹیسٹ کے لیے گزشتہ دو میچز کے 16 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، کپتان اظہر علی پرعزم ہیں کہ ٹیم باؤنس بیک کرے گی۔دوسری جانب انگلش کپتان جوروٹ کہتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔