کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین ڈی ایم سی ساوتھ ملک محمد فیاض اعوان نے کہا ہے کے فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھے جانے والا اسپورٹس ہے فٹبال لیاری کی پہچان اور یہاں کے نوجوان اس کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤرکھتے ہیں پاکستان میں لیاری کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے لیاری میں نئے فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر سے ہمیں مستقبل کے اسٹارز کھلاڑی بنانے میں بہت مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریکسرلین چاکیواڑہ لیاری میں اپنے نام سے منسوب ملک محمدفیاض فٹبال گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ مقام پر تجاوزات قائم تھیں اہلیان ریکسرلین نے چیئرمین ساؤتھ ملک فیاض اعوان سے تجاوزات کے خاتمے اور یہاں نوجوان فٹبالرز کیلئے فٹبال گراؤنڈ تعمیرکرنے کی درخواست کی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا جس کے بعد محکمہ باغات ساؤتھ کیجانب سے یہاں فٹبال گراؤنڈ کی تعمیرکے کام کاآغاز کیا گیا جسے دس ماہ کے عرصے میں مکمل کرلیا گیا گراؤنڈ میں مصنوعی گھاس سمیت فلڈ لائٹس، پویلین اور شیڈز کی سہولت فراہم کی گئی ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک فیاض اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے چار سالہ دور مین ضلع جنوبی میں ریکارڈز ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہماری بھرپور کوشش رہی کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان کھلاڑیوں ان کی صلاحتیوں کے اظہار کے بھرپور مواقعے فراہم کئے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ڈسٹرکٹ،شہر،صوبے اور پاکستان کا نام اور پرچم سربلند کر سکیں
فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر اہلیان لیاری اور خصوصا ہمارے نوجوان فٹبالرز کیلئے تحفہ ہے رواں ہفتے لیاری میں ایک اور فٹبال گراؤنڈ کاافتتاح کریں گے چیئرمین ملک فیاض نے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیجانب سے ککری گراؤنڈ لیاری کی اپ گریڈیشن کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ڈسڑکٹ ساؤتھ میں مزید گراؤنڈ زکی تعمیر کا جال بچھائیں گے چیئرمین ملک فیاض نے اس موقع پر 7 اگست 2013 کو مذکورہ مقام پر ہونے والے دھماکے کے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون رنگ لایا اور آج اس مقام پر ایک خوبصورت گراؤنڈ کی تعمیر سے ہم نے اپنے شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا ہے
چیئرمین ساؤتھ نے اس موقع پر گراؤنڈ کی تعمیر میں اہم کردار اداکرنے پر کراچی ممڈن کے اورنگزیب شاہ میراور ڈی ایم سی ساؤتھ کے محکمہ پارکس کے ڈائریکٹر عاصم علی خان اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا افتتاحی تقریب میں امین فقیر، لالا فقیرحسین،حبیب حسن، ابراہیم گل، انورفوجی، ساجد حسین، عامر احمد، ساجد بہادر سمیت جھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔