کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ ماہ شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے انعقاد پر منسوخی کے بادل چھانے شروع ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش نے سری لنکا کی جانب سے 14 روزہ قرنطینہ کی شرط کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔سری لنکن کرکٹ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مطلع کیا تھا کہ دورہ سری لنکا پر آنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 7 نہیں بلکہ 14 روزہ کا قرنطینہ کرنا ہوگا
جس کے بعد کرکٹرز کو اجازت ہو گی کہ وہ ٹریننگ سیشن شروع کریں تاہم اب پہلے بنگلہ دیش نے سات روزہ قرنطینہ کی شرط تسلیم کرلی تھی مگر اب سری لنکن کرکٹ کی جانب سے 14 روزہ کی شرط کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے کرکٹرز کیلئے 14 روزہ قرنطینہ مشکل ہے، بنگلہ دیش کا موقف سامنے آنے کے بعد سری لنکا کے وزیر کھیل نمل راجا پاسکے نے فوری طور پر سری لنکن کرکٹ حکام سے کہا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔