زمبابوے نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوے نے آئندہ ماہ پاکستان کے ٹور کی تصدیق کردی تاہم باضابطہ اعلان جلد کیا جائیگا۔ غیر ملکی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا موکوہلانی نے ٹور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان کے سفر کی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی جس کے بعد ٹور کا باضابطہ اعلان کردیںگے۔

ان کی اس تصدیق کے بعد 20 اکتوبر سے شیڈول محدود اوورز کے ٹور پر غیریقینی بھی کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔ ملتان 12 برس میں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ سیریز بائیو سیکیور ببل میں کھیلی جائے گی، ابھی تک پی سی بی نے کورونا وائرس کے حوالے سے پروٹوکول تیار نہیں کیا اور نہ ہی اس بات کا تعین کیاہے کہ زمبابوین کرکٹرز کتنے دن تک قرنطینہ کریںگے، حکام اس عرصے کو کم سے کم 3 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک محدود رکھنے کے خواہاں ہیں۔پروٹوکول کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔

error: Content is protected !!