کبیر والا(سپورٹس لنک رپورٹ)تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل ماسٹر اینڈ کوچ محمد علی اور محمد آصف علی نادر کی تائیکوانڈو کے میدان میں 31 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے خود بھی اس گیم میں کمال عروج حاصل کیا اور غیر ملکی دورے کیے جبکہ آج ان کے ہونہار اور باصلاحیت شاگردوں کی ایک کثیر تعداد بیرون ملک بحیثیت کھلاڑی ماسٹر اینڈ کوچ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور محمد آصف علی نادر اس وقت خود بھی کبیروالا جیسے پسماندہ شہر میں یہاں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر رہے ہیں
دراصل انہیں یہاں کی مٹی سے پیار ہے اور وہ مٹی کا قرض اتارنے کی خاطر اس علاقے کے نوجوانوں کو منشیات جواء اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کی غرض سے ان کو اس گیم کی جانب لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ساؤتھ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات بدرالدین قریشی نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے شرکاء سے کیا نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.فرصت کے اوقات میں سماجی برائیوں سے دور رہ کر گراؤنڈ میں آئیں اور گیمز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کا نام بلند کرنے کے لئے استعمال میں لائیں
آج کا نوجوان ہمارا سرمایہ ہے کیونکہ انہوں نے کل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے اس لئے اپنی شخصیت کو متوازن انداز میں سامنے لائیں. گراؤنڈز میں آنے سے صحت ملتی ہے اور صحت مند افراد ھی دماغ کے مالک ہوتے ہیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنے ساتھیوں کو بھی گراؤنڈ میں لائیں اپنے خطاب کے آخر میں بدر الدین قریشی نے تیکوانڈو کے انٹرنیشنل ماسٹر اینڈ کوچ محمد آصف علی نادر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ جیسے عظیم انسان ھی کسی بھی ملک و قوم میں سدھار لانے کے لئے قربانیاں دیتے ہیں انشاءاللہ آپ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی.اللہ تعالی آپ کو اجرۓ عظیم عطا فرماۓ.آمین