نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی جستجو جاری ، ایم جی زلمی کیمپ کے سلسلے میں وزیرستان میں ٹرائلز

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی کوششیں جاری ہیں ۔ایم جی زلمی کیمپ کے سلسلے میں وزیرستان میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔ زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل اور وہاب ریاض سابق کپتان راشد لطیف بھی خصوصی طور پر وزیرستان میں زلمی کیمپ میں شریک ہوئے ۔

جمرود، سوات ، صوابی اور لاہور کے بعد زلمی نے وزیرستان میں ٹیلنٹ ہنٹ کے زریعے نوجوان کرکٹرَز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے ٹرائلز لیے ۔ ٹرائلز کی تکمیل کے بعد باصلاحیت کرکٹرز کی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا اس کے ساتھ پی ایس ایل سیزن چھ کے لیے پشاور زلمی زلمی کے ایمرجنگ کرکٹر کا بھی چناو کیا جائیگا.


کورونا وائرس کے دوران پشاور زلمی کی ڈیجیٹیل مہم سے بذریعہ ویڈیو نیا ٹیلنٹ سامنے آیا جس کے بعد شارٹ لسٹ کرکٹرز کو ٹرائلز کے لیے مدعو کیا گیا.

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہایم جی زلمی کیمپ سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا، پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھےگی،

error: Content is protected !!