کوہلی کی شاندار سنچری،جنوبی افریقہ کو شکست

بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

کپتان ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی جبکہ ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان ڈوپلیسی کے 120 رنز کی مدد سے8وکٹ پر 269رنز اسکور کیے۔

بھارت نے ہدف4 وکٹ پر 46ویں اوور میں حاصل کرلیا،کپتان کوہلی 112رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ اجنکیا رہانے نے 79 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ،پروٹیز کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے نمایاں اسکور نہ کرسکا جبکہ بھارتی بولرز کی جانب سے یوزویندر چاہل نے 2 اور کلدیپ یادوو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں نے درمیان 6 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ سنچورین میں 4 فروری کو کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor