پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی چیمپین کے انعقاد کا اعلان کردیا.

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67ویں قومی ہاکی چیمپین کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

قومی سینیئر ہاکی چیمپین شپ 12 اکتوبر تا 23 اکتوبر لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

 

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پی ایچ ایف کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپین شپ میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی۔

 

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس کو 18 ستمبر سے قبل ایونٹ میں اپنی شرکت کنفرم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

قومی ہاکی چیمپین شپ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا۔ ۔قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی دوران ایونٹ باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

 

 

error: Content is protected !!