لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) عمران شہزاد نے شاہد شفیق کو شکست دے کر سیکنڈ ماسٹر نیشنل سنوکر کپ جیت لیا۔ قومی کھلاڑی اب ماسٹرز ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ماسٹرز ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان 12 سالوں سے منتظر ہے۔ آخری مرتبہ یہ اعزاز محمد یوسف نے جیتا تھا۔ اپنا کھویا مقام پانے کے لیے لاہور میں دوسرے ماسٹر نیشنل کپ کا انعقاد ہوا۔
بیسٹ آف الیون فریم کے اس میچ میں عمران شہزاد نے شاہد شفیق کو چھے تین سے شکست دی اور اب ماسٹرز ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں نے اپنی سٹک کا زور دکھایا اور اب انتظامیہ کو فاتح کھلاڑی عمران شہزاد سے کافی امیدیں ہیں۔ ماسٹرز ورلڈ کپ کا میلہ رواں سال نومبر میں مصر میں سجے گا۔