19ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان شاہینز کے کیمپ کا آغاز.

 

19ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان شاہینز کے کیمپ کا کل سے آغاز۔

 

پاکستان شاہینز کل سے 29 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔

پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوگی۔

لاہور میں بارش کے باعث کھلاڑی کل باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی ٹریننگ کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا۔

 

پاکستان شاہینز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

قاسم اکرم (کپتان)، عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، روحیل نذیر، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر

نان ٹریولنگ ریزرو- عبدالواحد بنگلزئی، مہران ممتاز، محمد عمران جونیئر، محمد عرفان خان نیازی اور مبصر خان

 

سپورٹ سٹاف –

شاہد اسلم (ہیڈ کوچ اور منیجر)، عمر رشید (بولنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ) اور حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)

 

 

error: Content is protected !!