جشن بہاراں، اے سی ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے ہفتہ کے روز جشن بہاراں کے انتظامات کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور مختلف پروگراموں کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سٹنگ پلان، پارکنگ،صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد ودیگر بھی موجود تھے

اے سی ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو ضروری ہدایات جاری کیں، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن بہاراں میں 5سے 11مارچ تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محافل سماع ، موسیقی اور کلچرل پرفار منس منعقد ہوں گی

 

جس میں تمام صوبوں کی جھلک نظر آئے گی، عوام جشن بہاراں کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرکے زندہ دلان لاہور ہونے کا ثبوت دیں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں فیملیز کے لئے اعلی انتظامات کئے گئے ہیں،بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے بہترین ایونٹس ترتیب دیئے ہیں جس سے عوام لطف اندوز ہوں گے۔

error: Content is protected !!