اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور ڈی ایچ اے گجرانوالہ، مائوٹن ڈیو اینڈ ڈیکسی پاکستان کے تعاون سے جاری آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کے دوسرے روز تین ایونٹس انٹر یونیورسٹی میں مردوں اور خواتین جبکہ انٹر سکول میں مردوں کے مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا، گذشتہ روز جناح پارک راولپنڈی کے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے انٹر یونیورسٹی کے مردوں کےایونٹ میں اسامہ نے 220 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی
دوسری پوزیشن پر آنے والے اسامہ حمید نے 198 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ سعاد 188 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کے ایونٹ میں آمنہ خان نے 347 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، نور 273 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پر رہیں اورتبسینہ نے 254 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، انٹرسکول کے مردوں کے ایونٹ میں دنیال الرحمن نے 322 پوائنٹس کے کامیابی حاصل کی، ایاز الرحمن 200 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، دونوں بھائی دنیال الرحمن اور ایاز الرحمن پاکستان ٹین پن باؤلنگ کے صدر اعجاز الرحمن کے صاحبزادے ہیں۔ جبکہ مبشرہ 160 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور باولنگ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ،انٹریونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،واضع رہے کہ خواتین سنگلز کے ایونٹ میں پہلے ہی عالیہ نے 150 پوائنٹس کے پہلی، سمیرہ نے 147 پوائنٹس اور ریحانہ نے 139 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے،