پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبے بھر میں انٹرکلب اور انٹرڈسٹرکٹ مقابلے شروع کرنے کیلئے شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں 5تا8نومبرکوبنوں میں انٹرکلب والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔جبکہ 12سے 15نومبر تک پشاورمیں انٹر کلب مقابلے کھیلے جائیں گے۔
جسکے لیئے تیار یا ں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں والی بال کا کا فی ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے صوبائی ایسو سی ایشن نے حکمت عملی کے تحت اضلاع کی سطح پر مقابلے منعقد کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس او پشاور کے تعاون سے 12تا15نومبر پشاورکے علاقہ لکڑئی کانیزہ میں ڈسٹرکٹ انٹرکلب مقابلے منعقد کرائینگے۔
اسکے علا وہ ضلع بنوں میں5تا 8نومبر ڈسٹرکٹ انٹرکلب والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ پشاورمیں صوبائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 19سے 22نومبر تک ڈسٹرکٹ انٹرکلب والی بال مقابلے پیر کلے پشاورمیںمنعقد ہونگے جسکے لئے تیار ں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات،دیر اور دیگر اضلاع میں بھی مقامی ایسو سی ایشن کیساتھ مل کر انٹرکلب مقابلے کرائینگے۔انہوںنے کہاکہ خیبر والی بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد( ڈی آئی جی پولیس )کی سرپرستی میں صوبے میں صوبائی اور نیشنل لیول کے مقابلے بھی پشاور میں منعقد کرائینگے ،جس سے یقیناًبہترین ٹیلنٹ سامنے میں آئیگا۔